باڈی بلڈنگ مقابلے ،علی پور چٹھہ کے افضل مغل مسٹر گوجرانوالہ بن گئے

باڈی بلڈنگ مقابلے ،علی پور چٹھہ  کے افضل مغل مسٹر گوجرانوالہ بن گئے

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )علی پورچٹھہ کے سپوت افضل مغل نے باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسٹر گوجرانوالہ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

 کامیابی کے بعد علی پورچٹھہ پہنچنے پر شہریوں، دوستوں اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے ۔اس موقع پر افضل مغل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیل خصوصاً باڈی بلڈنگ جیسی مثبت سرگرمیاں نوجوان نسل کو صحت مند بنانے کے ساتھ ساتھ منشیات جیسی لعنت سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ شہریوں نے افضل مغل کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے علی پورچٹھہ کیلئے اعزاز قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں