لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک:ڈکیتی کی وار داتیں ، گھروں کا صفایا

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک:ڈکیتی کی وار داتیں ، گھروں کا صفایا

کوٹ اسحاق میں ڈاکوئوں نے فون سنتے راہگیر سے جھپٹا مار کر موبائل چھین لیا

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ،نمائندہ خصوصی )کوٹ اسحاق میں موٹر سائیکل سواروں نے فون سننے والے راہگیر سے جھپٹا مار کر موبائل چھین لیا دیگر واردتوں میں شہری مال و زر سے محروم ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ اروپ کے علاقے کوٹ اسحاق میں 2موٹر سائیکل سواروں نے فون سننے والے راہگیر نواز سے جھپٹا مار کر موبائل چھین لیا اور فرار ہو گئے ، دھاڑیوال میں خونی پلی کے قریب4موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے محمد عمیر سے موبائل فون اور ایک لاکھ7ہزار روپے لوٹ لیے ، لدھیوالہ سٹی میں راجباہ کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسامہ ادریس سے موبائل فون اور پرس چھین لیا، محلہ نئی آبادی کے رہائشی محمد اشفاق گلہ ڈاکٹر ظفر والا کے رہائشی نیامت کے گھر کے باہر کھڑی انکی موٹر سائیکل چور لے گئے ، منڈیالہ میر شکاراں میں چور غلام حسین کے گھر کے تالے توڑ کر ایل سی ڈی استری کمبل اور 40 ہزار روپے چوری کر کے لے گئے ۔ لدھیالہ کے محلہ بانگے پیر میں چور مدرسہ کے قاری حمزہ ابراہیم کے گھر کا تالا توڑ کر الماری میں رکھے 2لاکھ پچاس ہزار روپے اور طلائی زیورات لے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں