گجرات:ایم ڈی واسا کا بو سیدہ سیور کی تبدیلی ،مرمت کاحکم

 گجرات:ایم ڈی واسا کا بو سیدہ سیور کی تبدیلی ،مرمت کاحکم

کاشان حفیظ بٹ کا ماڈل ٹاؤن ڈسپوزل سٹیشن کا دورہ ، چار دیواری کی ہدایت

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )ایم ڈی واسا کا اچانک ماڈل ٹاؤن ڈسپوزل سٹیشن کا دورہ،کوتاہی برتنے پر برہم ہوگئے ۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ نے ڈائریکٹر انجینئرنگ واسا شیخ عبدالوہاب کے ہمراہ اچانک ماڈل ٹاؤن ڈسپوزل سٹیشن کے آپریشنل امور کا جائزہ لیا، ایم ڈی واسا نے ڈسپوزل سٹیشن پر خراب سیوریج لائن، ناقص صفائی سمیت دیگر انتظامی کوتاہیوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا، انہوں نے سالڈ ویسٹ ڈسپوزل میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے نئی سکرین کی فوری تنصیب جبکہ ڈسپوزل سٹیشن کی مکمل چاردیواری کے احکامات جاری کئے ،منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے خراب اور بوسیدہ سیوریج لائنوں کی فوری مرمت اور ضرورت پڑنے پر تبدیلی کے واضح احکامات دیتے ہوئے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی و مرمتی کام مقررہ وقت کے اندر اور معیار کے مطابق مکمل کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں