گجرات جمخانہ کلب میں سکواش کورٹ اور لائبریری کا افتتاح

گجرات جمخانہ کلب میں سکواش  کورٹ اور لائبریری کا افتتاح

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر نورالعین نے گجرات جمخانہ کلب میں سکواش کورٹ اور لائبریری کا افتتاح کر دیا۔

 اس موقع پر سابق سیکرٹری رخسار احمد میلو، نو منتخب سیکرٹری خرم الطاف بھٹی، گل زمان بٹ، یاسر وڑائچ، ڈاکٹر سید مجتبیٰ حیدر، شعیب کائرہ، شفاعت بشیر ایڈووکیٹ، مہر عبدالشکور اور علی رضوان شامل تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے جمخانہ انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ لائبریری اور سکواش کورٹ کا قیام صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سنگِ میل ثابت ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں