برائلر گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ ، 700روپے تک فروخت

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ ، 700روپے تک فروخت

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں روز بروز ا ضافہ ہونے لگا ، 700روپے کلو فروخت ہونے لگا، ایک ہفتہ قبل برائلر مرغی کا گوشت سرکاری نرخ 580روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہو رہا تھا لیکن اب دکاندار 700روپے فی کلو گرام کے حساب سے گوشت فروخت کر رہے ہیں۔

گوشت کا سرکاری ریٹ 595روپے فی کلو گرام مقرر ہے لیکن دکاندار گوشت 700روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں ۔اسی طرح زندہ مرغی دکاندار 490روپے فی کلو میں فروخت کر رہے ہیں جبکہ زندہ مرغی کا سرکاری ریٹ 410روپے ہے ۔ قیمتوں میں اضافہ سے پریشان شہریوں کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ تک مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی رہی لیکن اب پھر اصافہ ہو گیا ہے ۔انتظامیہ سرکاری نرخ پر گوشت کی قیمت یقینی بنائے ۔دوسری طرف دکانداروں کا کہنا ہے کہ ڈیمانڈ میں اضافہ کے باعث سپلائی میں کمی آئی ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے سرکاری نرخ ان کی خرید سے کم ہے جس پر قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں