سمبڑیال :ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ میں تصادم ، خاتون جاں بحق

سمبڑیال :ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ میں تصادم ، خاتون جاں بحق

سمبڑیال(نامہ نگار)ماجرہ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل رکشہ کے تصادم کے نتیجہ میں خاتون جاں بحق ہو گئی ۔

 امریک پورہ پٹر ول پمپ کے قریب ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالی نے رکشہ کو ٹکر مار دی رکشہ میں سوار 40 سالہ رشیدہ بی بی نیچے گر گئیں اور ٹرالی اوپر سے گزر گئی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ زخمی 15سالہ زینب کو ابتدائی طبی امداد دی گئی اور لاش کو ریسکیو 1122 نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں