ایران میں شہری انفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی ہلال احمر کے مطابق ایران میں شہری انفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔
ایرانی ہلال احمر کے مطابق اسرائیل امریکا جنگ کے دوران تقریباً 20 ہزار شہری عمارتیں متاثر ہوئیں، ایران میں 19 ہزار 734 شہری ڈھانچوں کو نقصان پہنچا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق جنگ کے دوران امریکی اسرائیلی حملوں سے 77 طبی مراکز متاثر ہوئے، ملک بھر میں 65 تعلیمی اداروں کو بھی شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق امریکی و اسرائیلی حملوں کے دوران ہلال احمر سوسائٹی کے 16 امدادی مراکز کو بھی نقصان پہنچا۔