گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول میں تعمیراتی کاموں کا افتتاح

گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول میں تعمیراتی کاموں کا افتتاح

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر،نیوز رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خصوصی پیکیج سے سرکاری سکولوں کے تعمیراتی کاموں کا سلسلہ جاری،

گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول سمندری میں رکن صوبائی اسمبلی راؤ کاشف رحیم خان نے ایم این اے شہباز بابر کے نمائندہ چودھری عمار اسلم اور سی ای او ایجوکیشن راؤ عبدالکریم کے ہمراہ تعمیراتی کاموں کا افتتاح کیا۔ڈی ای او ایلیمنٹری ایجوکیشن ایم ذاکر،ڈپٹی ڈی ای او سمندری میاں جاوید سمیت علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی افتتاحی تقریب میں بھرپور شرکت کی۔ایم پی اے راؤ کاشف رحیم خان اور سی ای او ایجوکیشن راؤ عبدالکریم نے تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونیوالے مٹیریل کی کوالٹی کا بھی جائزہ لیا۔ایم پی اے راؤ کاشف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایات پر بچوں کیلئے تعلیمی سہولتوں کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں