کمرشل عمارتوں کے ٹیکس نا دہندگان کی گرفتاری کا فیصلہ

کمرشل عمارتوں کے ٹیکس نا دہندگان کی گرفتاری کا فیصلہ

ضلع میں 500سے زائد نادہند گان کے ذمے 30کروڑ روپے واجب الا دا

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس،پروفیشنل ٹیکس، لگژری ٹیکس ادا نہ کرنیوالی کمرشل عمارتوں کے نادہندگان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ، 500سے زائد افراد کروڑوں روپے کے ٹیکس نادہندہ ہیں۔ گوجرانوالہ ضلع میں ایک ہزار سے زائد کمرشل عمارتیں ہیں جن کے ذمے 50کروڑ روپے ٹیکس ہے جن میں سے کچھ نے ٹیکس جمع کر ا دیا ہے ،اب بھی500سے زائد نادہندہ ہیں جن کے ذمے 30کروڑ روپے سے زائد کی رقم ہے ۔ ایکسائز حکام کی جانب سے انہیں متعدد بار نوٹسز بھی بھجوائے گئے لیکن ٹیکس جمع نہیں ہو رہا۔ لگژری ٹیکس ،ہائی وے اور موٹر وے پر قائم جائیدادیں ، پروفیشنل ٹیکس کے نادہندگان کی جائیدادوں کو بھی سیل بھی کیا گیا جن میں سے کچھ نے تو ٹیکس جمع کر ادیا ہے جس پر ان کی جائیدادوں کو ڈی سیل کر دیا گیا ۔ ڈائریکٹر ثوبیہ مالک کا کہنا ہے کہ نادہندگان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ،نادہندگان کی جائیدادوں کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی،شہری قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے فوری ٹیکس جمع کرادیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں