انٹر ڈویژن بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 13فروری سے شروع ہوگا
حافظ آبا د(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نبیلہ چیمہ کاکہنا ہے کہ پہلا انٹر ڈویژن بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 13فروری سے حنیف محمد کرکٹ سٹیڈیم حافظ آباد میں شروع ہو گا
جس میں گوجرانوالہ،راولپنڈی/اٹک،سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژن کی بلائنڈ کرکٹ ٹیمیں شرکت کرینگی۔ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق 13فروری بروز جمعہ ٹورنامنٹ کا بقاعدہ افتتاح کرینگے ۔