علی پورچٹھہ :ناکہ بندی کے دوران 1شخص سے اسلحہ ، گولیاں برآمد

علی پورچٹھہ :ناکہ بندی کے دوران  1شخص سے اسلحہ ، گولیاں برآمد

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر)علی پورچٹھہ کے علاقے بچہ چٹھہ میں پٹرولنگ پولیس نے دورانِ ناکہ بندی اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

4 اہلکار جمیل بھٹی دیگر پولیس نفری کے ہمراہ معمول کی چیکنگ پر مامور تھے کہ اس دوران مشکوک شخص جمشید کو روک کر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے پستول گلاک 9 ایم ایم معہ 84 گولیاں اور 30 بور کی 100 گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے اس کے خلاف تھانہ علی پورچٹھہ میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں