پنجاب کالج وزیرآباد میں باڈی بلڈنگ کے مقابلے
وزیرآباد (نامہ نگار) پنجاب کالج وزیرآباد میں پہلی مرتبہ منعقد ہونے والے باڈی بلڈنگ (تن سازی) کے شاندار مقابلوں میں طالبعلم محمد فرحان بٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے مسٹر پنجاب کالج وزیرآباد کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
مقابلے میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ حاضرین نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ ایونٹ کو سراہا۔تقریب کی صدارت کالج کے پرنسپل حافظ آصف عثمانی نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈائریکٹر پنجاب کالجز گجرات رانا محمد یونس سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس اور افتخار احمد بٹ تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں کاشف محمود خان سابق مسٹر پاکستان لقمان بٹ فٹنس ٹرینر راحیل ہاشمی معروف بزنس مین کاشف نور و دیگر شامل تھے ۔مقابلے میں ججز کے فرائض سابق بابو شعیب ادریس سابق مسٹر پاکستان لقمان بٹ اور فٹنس ٹرینر راحیل ہاشمی نے انجام دیے ۔تقریب میں شریک مہمانوں نے اساتذہ کرام بالخصوص پرنسپل حافظ آصف عثمانی کو کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ڈائریکٹر پنجاب کالجز گجرات رانا محمد یونس نے کہا کہ ایسے پروگرام نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھ کر صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔