موٹر سائیکل حادثات میں 3 افراد زخمی

موٹر سائیکل حادثات  میں 3 افراد زخمی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنی) موٹر سائیکل حادثات میں تین افراد زخمی ۔

 ڈھلہ شریف کی رہائشی شمائلہ بی بی کا دوپٹہ موٹر سائیکل کی چین میں پھنس گیا جس کے باعث وہ گر کر زخمی ہو گئیں، دوسرے واقعے میں کرڑ کا رہائشی طالب علم رافع سلطان سکول سے گھر اس کا پاؤں موٹر سائیکل میں آ گیا، تیسرے واقعہ میں نواحی گاؤں بھرائیاں میں ایک موٹر سائیکل سوار نے سڑک کنارے کھڑے 20 سالہ فیضان کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا ،تمام زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کیا گیا ۔جہاں انہیں ضروری طبی امداد فراہم کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں