خاندانی صحت اور ذمہ دار والدین کے موضوع پر سیشن

 خاندانی صحت اور ذمہ دار والدین کے موضوع پر سیشن

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ضلع گوجرانوالہ میں ڈسڑکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس کے زیرِ اہتمام پنجاب فیملی پلاننگ پروگرام کے تحت آبادی کے مسائل،

خاندانی صحت اور ذمہ دار والدین کے موضوع پر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن منعقد کیا گیا۔ اس سیشن میں علمائے کرام، مسیحی برادری کے نمائندے ، صحافی، فیملی ہیلتھ کلینکس کی ویمن میڈیکل آفیسرز اور کمیونٹی کے بااثر افراد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عدنان اشرف کے استقبالیہ خطاب سے ہوا۔ انہوں نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور بتایا کہ آبادی اور وسائل میں توازن پیدا کرنا بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خاندان کی بہتری، ماں اور بچے کی صحت، تعلیم اور معاشی استحکام کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے مذہبی اور سماجی رہنماؤں، اقلیتی برادری، میڈیا اور صحت کے شعبے سے وابستہ افراد کے کردار کو سراہا۔ویمن میڈیکل آفیسر (فیملی ہیلتھ کلینک) نے خواتین اور بچوں کی صحت، بچوں کی پیدائش میں وقفہ اور خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت پر بات کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں