اے سی کی شہر میں تجاوزات کے خاتمے کی ہدایت
گجرات (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون نے انجمن تاجران کے نمائندگان کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔
اجلاس میں شہر میں تجاوزات کے خاتمے ، سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد اور دکانوں کے فرنٹس کی ری پینٹنگ/ وائٹ واشنگ کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ بازاروں میں نظم و ضبط برقرار رکھنے ، شہریوں کی سہولت اور شہر کی خوبصورتی کو یقینی بنانے کے لیے تاجر برادری انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرے ۔