ماں بیٹے کے قتل کاڈراپ سین ،مرکزی ملزم ہمسایہ نکلا
لدھیوالہ وڑائچ,عالم چوک(نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) سٹی ہاوسنگ سوسائٹی کے قریب ماں بیٹے کے اندھے قتل کی لرزہ خیز وارادت کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے گتھی سلجھا دی ،
مقتولہ کا ہمسایہ مرکزی ملزم نکلا تدفین کے بعد مہمانوں کو کھانا کھلانے میں پیش پیش رہا اور پھر گرفتاری کے ڈر سے فرار ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل سٹی ہاوسنگ سوسائٹی کے قریب نہر کنارے عالم چوک کی رہائشی چوبیس سالہ ملائکہ اور اس کے چار سالہ بیٹے کی لاشیں تھانہ صدر پولیس کو ملی تھیں، اس اندھے قتل کی واردارت کا ڈراپ سین اس وقت ہوا جب پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی جس میں مقتولہ کا ہمسایہ ہارون عالم چوک سے ملائکہ اور اس کے دو بچوں کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے جا رہا ہے ، ملزم نے مقتولہ ملائکہ اور اس کے چار سالہ بیٹے محمد احمد کو چھریوں کے پے درپے وار کر کے قتل کرنے کے بعد لاشیں سٹی ہاوسنگ سوسائٹی کے قریب نہر کنارے پھینک دی تھیں اور خود گھر آ کر ملائکہ کے ورثا کے ہمراہ اسے تلاش کرتا رہا ،پولیس نے ملزم ہارون کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں، مقتولہ ملائکہ کی آٹھ ماہ کی بچی مبرا فاطمہ جو کہ ابتک لاپتہ ہے ، کو بھی پولیس تلاش کر رہی ہے ۔