سپین کاجھانسہ دیکر لاکھوں بٹورنے والا انسانی سمگلر گرفتار

سپین کاجھانسہ دیکر لاکھوں بٹورنے والا انسانی سمگلر گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سپین کا جھانسہ دینے والا انسانی سمگلر گرفتار،شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے والے عناصر کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا۔

 ایف آئی اے گوجرانوالہ نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلر ممتاز علی ولد نعمت علی کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم ممتاز علی نے شہری کو روزگار کے لیے سپین بھجوانے کا سبز باغ دکھا کر 30 لاکھ روپے ہتھیا لیے ۔ملزم نہ تو شہری کو بیرون ملک بھجوا سکا اور نہ ہی رقم واپس کی۔گرفتار ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے ۔دریں اثنا پرتگال کا جھانسہ دینے والا انسانی سمگلر کو گرفتارکرلیا۔ گرفتار ملزم نے شہری کو روزگار کے لیے پرتگال بھجوانے کا سبز باغ دکھا کر 5 لاکھ روپے ہتھیا لیے ۔ملزم نہ تو شہری کو بیرون ملک بھجوا سکا اور نہ ہی رقم واپس کی۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش کا عمل جاری ہے ۔ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون محمد بن اشرف کا کہنا ہے کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے ساتھ کسی قسم کی کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں