معمولی تلخ کلامی پر مسلح افراد کا گھر پردھاوا، 2 بھائیوں پرتشدد
لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار ) کوٹ شیرا میں معمولی تلخ کلامی پر مسلح افراد کا گھر میں دھاوا ،
دو بھائیوں پر وحشیانہ تشدد، ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ،زخمی ہسپتال منتقل ،مقدمہ درج ،بتایا گیا ہے کہ تھانہ لدھیوالہ کے علاقے کوٹ شیرا کے رہائشی شہریار کی اپنے ہمسائے چاقب سے کسی بات پر تلخ کلامی ہو گئی جس پر ثاقب نے اپنے ساتھیوں فریاد ،مظہر ،کاشف ،یعقوب کے ہمراہ شہریار کے گھر پر دھاوا بول دیا۔ شہر یار اور اس کے بھائی ابو بکر کو ڈندوں سوٹوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، لوگوں کے جمع ہونے پر ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔
ب