گجرات:اے ڈی سی آ ر وقاص صفدر کا سبزی منڈی میں نیلامی کا جائزہ

گجرات:اے ڈی سی آ ر وقاص صفدر کا سبزی منڈی میں نیلامی کا جائزہ

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وقاص صفدر نے رمضان المبارک کے دوران قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ کا دورہ کیا۔

انہوں نے سبزی و پھلوں کی نیلامی کے عمل، طلب و رسد اور نرخوں کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ رمضان میں مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں