پھالیہ :نوجوان کے اغوا میں استعمال گاڑی ،موٹر سائیکل برآمد
پھالیہ (نامہ نگار )نوجوان پر تشدد اور اغوا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پو لیس نے کارروائی کا آ غاز کر دیا ،
مقدمہ میں 2 نامزد اور ایک نامعلوم ملزم کو شاملِ تفتیش کیا گیا ہے ۔ پولیس کی خصوصی ٹیموں نے چھاپہ مار کر کارروائی کے دوران واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اور موٹر سائیکل برآمد کر کے قبضے میں لے لی ،ملزموں کی گرفتاری کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔ پولیس انویسٹی گیشن رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ بظاہر مالی لین دین کے تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے سوشل میڈیا پر اسے اغواء برائے تاوان کے طور پر پیش کرنا قبل از وقت ہے ، تاہم پولیس ہر پہلو سے تفتیش کر ر ہی ہے ، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا تفتیش کو میرٹ پر مکمل کرتے ہوئے حقائق جلد عوام اور میڈیا کے سامنے لائے جائیں گے ۔