تتلے عالی :گورنمنٹ سکول میں طلبا کی تعداد کم ہونے لگی

تتلے عالی :گورنمنٹ سکول میں طلبا کی تعداد کم ہونے لگی

تتلے عالی(نامہ نگار )گورنمنٹ سکول میں طلبا کی تعداد میں کمی ہونے لگی ،گزشتہ سال کے دوران300طالبعلم سکول چھوڑ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول فار بوائز میں60میں سے 25سے زائد اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد تعداد صرف35رہ گئی ہے جبکہ ہائرسیکنڈری کی کلاسوں کیلئے کسی مضمون کا ایک بھی لیکچرار نہیں ہے ایسی صورتحال میں گزشتہ ایک سال کے دوران طلباء کی تعداد میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔سال2024 سکول میں طلباء کی تعداد1350 تھی جوکہ 2025 میں 300کمی کے بعد صرف1050رہ گئی تھی جس میں مزید کمی واقع ہو گئی ہے ،چار سال سے گریڈ 19 کے پرنسپل کی سیٹ خالی پڑی ہے جس کو اضافی چارج کے تحت چلایا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں