سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نور الامین مینگل کا سیالکوٹ کا دورہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نور الامین مینگل کا سیالکوٹ کا دورہ، پیسپ کے تحت ناصر ٹاؤن میں تعمیر کئے گئے ڈسپوزل سٹیشن کے آپریشن کا باقاعدہ چلا کر چیک کیا،
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی ، ایم ڈی واسا فیصل شہزاد ، ڈپٹی ایم ڈی سلمان نثار علی ، ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ رانا ابرار احمد اور پیسپ کے مقامی حکام اور نیسپاک کے کنسلٹنٹ بھی موجود تھے ۔سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل نے ڈی سی آفس میں واسا سیالکوٹ کے مقامی حکام کے اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر مین ہول کور ہونا چاہئے اور ٹوٹے ہوئے بیڈز کی بلا تعطل مرمت ہونی چا ہیے ۔