سمبڑیال:پانی کا بل چیک کرنے کے بہانے دن دہاڑے گھر میں ڈاکہ
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )وارداتوں کے دوران 3 لاکھ 65ہزارروپے کا موبائل فون ،موٹر سائیکل ،4لاکھ روپے ۔2تولے طلائی زیورا ت چوری کر کے لے گئے ۔
تھانہ سمبڑیال کے علاقہ محلہ واٹر ورکس کے رہائشی طیب کے گھر دن دیہاڑے سرکاری پانی کا بل چیک کرنے کے بہانے 2 ڈاکو داخل ہوگئے ، اہلخانہ کویرغمال بنا کر 4لاکھ روپے 2تولے طلائی زیورات لوٹ لئے ،موضع گڈیالہ میں ولید محسن کا چارجنگ پر لگا 3لاکھ 65ہزارروپے کا موبائل فون چوری ہو گیا ،پل نہر اپر چناب الیوالی کے قریب واقع محمد اسماعیل کے ڈیرہ سے ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔