ڈپٹی کمشنر کی جا نب سے چلڈرن ہسپتال میں مریضوں کی عیادت

ڈپٹی کمشنر کی جا نب سے چلڈرن ہسپتال میں مریضوں کی عیادت

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہیلتھ ریفارمز پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے چلڈرن ہسپتال گوجرانوالہ کا اچانک دورہ کیا۔

انہوں نے ایمرجنسی، او پی ڈی، نیو نیٹل یونٹ، لیبارٹری، فارمیسی اور داخل مریضوں کے وارڈز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے طبی آلات کی فعالیت، ادویات کے سٹاک رجسٹر، صفائی کے انتظامات، بائیو میڈیکل ویسٹ مینجمنٹ سسٹم اور سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے مریض بچوں کے تیمارداروں سے براہِ راست گفتگو کرتے ہوئے علاج معالجے ، ادویات کی دستیابی اور عملے کے رویے سے متعلق دریافت کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں