گلیانہ ،ملکہ اور گردونواح میں گوشت مہنگے داموں فروخت

گلیانہ ،ملکہ اور گردونواح میں گوشت مہنگے داموں فروخت

گلیانہ (نامہ نگار )گلیانہ ،ملکہ اور گردونواح میں بڑا گوشت 1300 جبکہ چھوٹا گوشت 2500 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا ۔

 گزشتہ روز سپیشل پرائس مجسٹریٹ الطاف حسین تارڑ نے کار روائی تو کی لیکن ایک ہی قصاب پر ایف آئی آر کاٹ کر چلتے بنے ۔داؤد افصل نامی قصاب بڑا گوشت 900 کے بجائے 1300 میں فروخت کر رہا تھا جس کے بعد تھانہ گلیانہ میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔شہریوں نے روزنامہ دنیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ملکہ اور گردونواح میں بھی مہنگا گوشت بیچنے والے قصابوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں