مہنگے داموں اشیا کی فروخت 3دکانیں سیل، 6افراد گرفتار

مہنگے داموں اشیا کی فروخت   3دکانیں سیل، 6افراد گرفتار

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)گوجرانوالہ میں پرائس کنٹرول آپریشن، 3دکانیں سیل، 6افراد گرفتار، بھاری جرمانے عائد کر دئیے گئے ۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایس ڈی ای او پیرا (سٹی)راشد علی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں جامع پرائس کنٹرول کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، کارروائی کے دوران نگار چوک، ماڈل ٹاؤن، جی ٹی روڈ ایریا اور پیپلز کالونی میں خصوصی چیکنگ کی گئی جہاں اشیائے ضروریہ، مٹن، بیف، چکن، پھلوں اور سبزیوں کی سرکاری نرخوں کے مطابق دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے دکانوں کا معائنہ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں