کم سن بھائیوں سے بد فعلی کرنے والے کے نیفے میں پستول چل گیا
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ پیپلز کالونی میں کم سن بھائیوں سے گھر میں گھس کر بد فعلی کرنے والے ملزم کے نیفے میں موجود اپنا ہی پستول چل گیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ۔
پولیس کے مطابق بد فعلی کے مقدمہ میں نامزد ملزم عمر فرار ہونے کی کوشش میں زمین پر گرا اور نیفے میں موجود پستول چلنے سے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔ ملزم عمر نے گزشتہ روز 8 اور 10 سالہ دو کم سن بھائیوں کو گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، ملزم سے پستول بھی برآمد کر لیا ۔