سرکاری ہسپتال سے بلڈ بیگ چوری کرنے والا گروہ پکڑا گیا
گجرات (نامہ نگار )عزیز بھٹی شہید ہسپتال سے بلڈ بیگ چوری کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔
ملزم شکیل فرانسس 31 عدد بلڈ بیگ چوری کرکے لے کر جارہا تھا، ہسپتال کے مین گیٹ پر سکیو رٹی گارڈ نے دوران تلاشی ملزم شکیل سے 31بلڈ بیگ برآمد کر لئے ، ملزم کا کہنا ہے کہ بلڈ بیگ قیصر نوید جونئیر ٹیکنیشن بلڈ بنک عزیز بھٹی شہید ہسپتال نے د ئیے تھے ، گرفتار ملزم شکیل فرانسس کو جسمانی ریمانڈ کیلئے آج علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔