اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کا نگہبان رمضان کارڈ زسنٹر کا دورہ

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع  کا نگہبان رمضان کارڈ زسنٹر کا دورہ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )پرنسپل ایگریکلچر آفیسر/اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع اعظم مغل نے میونسپل کارپوریشن آفس گوجرانوالہ میں قائم نگہبان رمضان کارڈ زسنٹر کا دورہ کیا اور کارڈ کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا ۔

 اعظم مغل نے عملے کی کارکردگی، کارڈ زکی تقسیم کے طریقہ کار، شہریوں کیلئے فراہم کی گئی رہنمائی اور مجموعی نظم و ضبط کا جائزہ لیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستحق خاندانوں تک رمضان ریلیف ہر صورت شفاف، موثر اور بروقت پہنچایا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں