3سال میں 50گورو دواروں کو بحال کر ینگے :رمیش اروڑہ

 3سال میں 50گورو دواروں کو بحال کر ینگے :رمیش اروڑہ

ڈسکہ(نمائندہ دنیا )صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے خستہ حالی کا شکار گردوارہ فتح بھنڈر کا دورہ کیا ،

چیئرمین متروکہ وقف املاک قمرالزمان اور ایڈیشنل سیکرٹری مزارات ناصر مشتاق ، چیئرپرسن ثقافت اور ورثہ سیدہ نوشین افتخار ، اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر، ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر سیالکوٹ شیخ عامر رحیم بھی ہمراہ تھے ۔ اس موقع پرصوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرونانک دیو جی نے سیالکوٹ بابے دی بیری سے واپسی پر اس گردوارا میں قیام کیا80سال یہ گردوارا بند رہا جس کی وجہ سے یہ عدم توجہی کا شکار ہوگیا دنیا بھر کے سکھ یاتری دووقت دعا کرتے ہیں کہ پاکستان میں قائم گردواروں کی یاترا نصیب ہو، وزیراعلیٰ پنجاب کے سپیشل پروگرام کے تحت اگلے تین سال میں 50گردواروں کو بحال کرنا ہے پہلے مرحلہ میں 17سے 18گردوارے ری سٹور ہونے ہیں جومئی تک مکمل ہوجائیں گے ہمارا فوکس یہ ہے کہ ہم نے مذہبی سیاحت کو کیسے پروموٹ کرنا ہے انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال کی تاریخی اہمیت ہے 40سال یہاں پر رنجیت سنگھ نے راج کیا تھاسکھ اور مسلمان کااور سکھ اور پاکستان کا ناخن اور گوشت کا رشتہ ہے سکھ ہسٹری سے اگر پاکستان نکال دیں تو سکھ ہسٹری ناکمل ہے سکھ یاتری جب پاکستان آتا ہے تو اسے یہ تسلی ہوتی ہے کہ پاکستان کے اندر ان کے استھان محفوظ ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں