تتلے عالی:ماہ مقدس میں ناپ تول میں کمی کا انکشاف
تتلے عالی(نامہ نگار )باٹ،ترازوکا دھوکہ قیمت پوری اشیا ضروریہ وزن اور پیمائش میں کم ملنے کا انکشاف ہوا ہے ۔
تتلے عالی اور نواحی دیہاتی علاقوں میں دکانداروں ،ریڑھیوں،بازاروں ،مارکیٹوں میں باٹ اور کنڈے محکمہ لیبر اور انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ سے پاس کر ائے بغیر استعمال کئے جا رہے ہیں ۔بلکہ مقدس ایام میں کمپیوٹرائزڈ کنڈوں پر بھی خریدار کو دھوکہ دیا جا نا معمول بنا لیا ۔اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر سے اصلا ح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔