حکومت سکول نہیں ، وزرا کا مفت پٹرول بند کرے :ڈاکٹر طارق

 حکومت سکول نہیں ، وزرا کا مفت پٹرول بند کرے :ڈاکٹر طارق

گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر )جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم نے کہا ہے کہ۔۔۔

میاں شہبازشریف،مریم نواز پٹرو ل بچانے کے لئے بچوں کے سکول نہیں بلکہ اپنے وزیروں مشیروں کامفت پٹرول بند کریں، غریبوں کوپٹرول مہنگا دیکرآپ کااربوں روپے کاجہاز فری نہیں اڑ سکتا،ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے اور پاکستان بھی اسی مقدس مہینے میں قائم ہوا، اس لیے ملک کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک میں قائم امریکی فوجی اڈے عالم اسلام کے لیے ’’زہر قاتل‘‘ہیں اور امریکہ مختلف سازشوں کے ذریعے اسلامی ممالک کو آپس میں لڑانے کی پالیسی پر گامزن ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں