بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے گیپکو ملازمین کیلئے سرٹیفکیٹ اور انعامات

بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے گیپکو ملازمین کیلئے سرٹیفکیٹ اور انعامات

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گیپکو ہیڈ کوارٹرز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کو سراہنے کیلئے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے دوران جنرل منیجر آپریشن مظہر نوید، جنرل منیجر ٹیکنیکل معظم فضل، چیف پیپل آفیسر جلیل الرحمن و دیگر افسر وں نے بہترین کارکردگی دکھانے والے ملازمین کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات د ئیے ۔ تقریب میں چیف انجینئرز محمد بوٹا گورائیہ، شیخ امان اللہ، چودھری اشرف علی، چیف لا آفیسر انصر محمود، چیف انٹرنل آڈیٹر مریم بلوچ،ڈی جی میراڈ، کمپنی سیکرٹری عظمان رشید، منیجرز ذیشان ستار، اظہر یعقوب، چودھری اکبر علی،عامر محمود ،تصدق ایوب سمیت گیپکوفسر وں اور ملازمین کثیر تعداد میں موجود تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں