حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کر کے عوام کو ریلیف دے :خالد عزیز لون
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)سینئر سیاسی رہنما خالد عزیز لون نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عام آدمی خصوصاً تنخواہ دار طبقے کی زندگی کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ،
پہلے ہی مہنگائی کی بلند شرح سے پریشان عوام اب ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مزید بوجھ تلے دب چکے ہیں ، پٹرول اور ڈیزل مہنگے ہونے سے صرف سفری اخراجات ہی نہیں بڑھتے بلکہ اشیائے خورونوش، سبزیوں، آٹے اور دیگر ضروریاتِ زندگی کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں، جس کا براہِ راست اثر غریب اور متوسط طبقے پر پڑتا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو ریلیف فراہم کرے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے ۔