ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال زیر تعمیر ڈسپوزل سٹیشن کا دورہ
حافظ آباد (نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزا ق کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا ۔
ڈپٹی کمشنر نے سیوریج کے میگا پراجیکٹس اوررمضان سہولت بازار کا بھی دورہ کیا۔ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے جنرل ایمر جنسی، چلڈرن ایمر جنسی ،مین میڈیسن سٹور، نرسری وارڈ، ان ڈور ، آؤٹ ڈور ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر شعبہ جا ت کا دورہ کر تے ہوئے وہاں مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات ، مفت ادویات کی فراہمی ،صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کرم اﷲ چوک ،ہاؤسنگ کالونی جناح چوک اور جیل روڈ پر جاری سیوریج اور ڈسپوزل سٹیشن کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔