نوشہرہ ورکاں:اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال کی زیر صدارت نمبردار کنونشن
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )مقامی مارکی میں اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال کی زیر صدارت نمبردار کنونشن منعقد ہوا ۔
خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نمبردار دیہی علاقوں میں حکومت اور عوام کے درمیان پل کی حیثیت رکھتے ہیں، نمبردار نہ صرف انتظامیہ کے معاون ہوتے ہیں بلکہ عوامی مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر نمبردار اپنے اپنے علاقوں میں امن و امان کی صورتحال پر گہری نظر رکھیں ۔تحصیلدار عثمان غنی گجر نے خطاب میں کہا کہ نمبردار سرکاری واجبات کی وصولی میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ۔