ماڈل ٹائون پو لیس نے ڈیلر پکڑ لیا ، 13کلو سے زائد منشیات برآ مد

ماڈل ٹائون پو لیس نے ڈیلر پکڑ لیا ، 13کلو سے زائد منشیات برآ مد

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ ماڈل ٹا ئون پولیس نے منشیات کا بڑا ڈیلر گرفتار کر کے 13 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی ،

پولیس سے بچنے کیلئے منشیات فروش خود کو صحافی ظاہر کرتا تھا ۔پولیس کے مطابق نیو سول لائن ڈنگہ پھاٹک کا رہائشی عمران بٹ عرصہ دراز سے منشیات فروشی جیسا مکروہ دھندہ کرتا تھا جسے پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ ریڈ کر کے گرفتار کر لیا اور لاکھوں روپے کی 13 کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے موبائل فون کا فرانزک کروایا جا رہا ہے اس کے سہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں