کامونکی الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کاچنائو
کامونکے (کامونکے (نامہ نگار ) کامونکی الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر عبدالناصر شیخ اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے ۔
متفقہ طور پر جبران ثاقب کو صدر اور زاہد عزیز کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔ اس حوالے سے اجلاس کی صدارت سبکدوش صدر عبدالناصر شیخ نے کی۔ اقبال چودھری، ارشد رشید طور، رانا ظفر، زاہد عزیز، ہارون انجم، میاں ریاست، میاں صدیق، گلفام جٹ، شہباز جاوید سرویا، مہر صدیق، معظم گل، سیٹھ ادریس، جعفر شاہ، میاں فریس، عبدالحمید سندھی، میاں شفیق سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔