لائن سپرنٹنڈنٹ کیلئے بہترین کارکردگی پرتعریفی سرٹیفکیٹ ، نقد انعام
کامونکے (تحصیل رپورٹر )گیپکو کے چیف انجینئر فیصل نفیس اور ایڈیشنل چیف انجینئر شہباز احمد سائکھو کی جانب سے بہترین کارکردگی کے اعتراف میں لائن سپرنٹنڈنٹ رضوان احمد کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نواز ا گیا۔
اس موقع پر افسروں کا کہنا تھا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کا مقصد ادارے میں محنت اور ایمانداری کے جذبے کو فروغ دینا ہے تاکہ صارفین کو بجلی سمیت ادیگر خدمات مزید بہتر انداز میں فراہم کی جا سکیں۔