کالیکی:آوارہ کتوں کے حملے میں بچہ شدید زخمی
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا)کالیکی میں آوارہ کتوں کا گیارہ سالہ بچے پر حملہ ،بچہ شدید زخمی ہوگیا۔
علی حیدر دکان سے چیز لینے جارہاتھا کہ راستہ میں آوارہ کتوں نے حملہ کرکے کردیا ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی کالیکی میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے بارہ سالہ بچہ شید زخمی ہوگیا تھا۔ضلع بھر میں آوارہ کتوں کی بھرمار سے ناخوشگوار واقعات بڑھ گئے ۔