حافظ آباد:ذہنی معذور خاتون سے زیادتی کا ملزم گرفتار
حافظ آباد (نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )جلالپور بھٹیاں میں ذہنی معذور خاتون سے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم عبدالطیف نے ذہنی معذور خاتون سے زیادتی کا ارتکاب کیا اور فرارہوگیا۔پولیس نے ڈی پی او کے سخت ایکشن پر ملزم کا تعاقب کرکے گرفتارکرلیا۔ ڈی پی اوکامران حمید کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کر ایا جارہاہے اور ملزم کو کیفر کردار پہنچایا جائے گا۔