کامونکے :تیز رفتار رکشہ کی زد میں آکر معمر شخص شدید زخمی
کامونکے (نامہ نگار )تیز رفتار رکشہ کی زد میں آکر معمر شخص شدید زخمی ہوگیا۔
راجباہ روڈ کا ساٹھ سالہ معراج رکشے کی ٹکر لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ دیگر ٹریفک حادثات میں48سالہ عبدالرحمان، 35سالہ شاہنواز، 25سالہ مظہر عباس اور 20سالہ فرید شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال منتقل کردیا گیا ۔