کامونکے :چھیڑ چھاڑ سے روکنے پر خاتون پر بدترین تشد د
کامونکے (نامہ نگار )پانچ افراد نے چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا۔
بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز مشتاق ٹاؤن کی (چ) بی بی سے چاند مسیح وغیرہ چھیڑ چھاڑ کررہے تھے جنہیں منع کرنے پر چاند، ہارون اور تین نامعلوم افراد نے اُسے زبردست تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔