نوکھر:کوڑے والے ڈمپر نے چھٹی کی طالبہ کو کچل دیا

نوکھر:کوڑے والے ڈمپر نے چھٹی کی طالبہ کو کچل دیا

14سالہ زارا اختر موقع پر دم توڑ گئی، ڈرائیور فرار ہو گیا ، لاش ہسپتال منتقل

نوکھر (نامہ نگار )نوکھر کے نواحی گاؤں اُدھووالی میں ستھرا پنجاب کے ڈمپر ڈرائیور نے سڑک عبور کرتی چھٹی کلاس کی طالبہ کو کچل دیا ، حادثے میں طالبہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ شناخت چودہ سالہ زارا اختر کے نام سے ہوئی ، اُدھووالی کی رہائشی تھی، بچی سکول سے چھٹی کے بعد گھر واپس جا رہی تھی کہ اسی دوران کوڑا اٹھانے والا ڈمپر بیک ہو رہا تھا،ڈرائیور کو بچی نظر نہ آئی اور ڈمپر کی زد میں آگئی ،ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا ،ریسکیو 1122نے لاش ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں