پیداواری مقابلے کیلئے محکمہ زراعت کی جانب سے گندم کی فصل کا معائنہ

پیداواری مقابلے کیلئے محکمہ زراعت  کی جانب سے گندم کی فصل کا معائنہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )محکمہ زراعت حکومت پنجاب کے زیر اہتمام فصل گندم کے کاشتکاروں کے مابین پیداواری مقابلے کے سلسلہ میں کسانوں کی گندم کی فصلوں کا فیلڈ اپریزل (مشاہدہ/تخمینہ) کیا گیا۔

اس موقع پر پرنسپل ایگریکلچر آفیسر/اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع) اعظم مغل نے مرکز تحصیل تلونڈی موسیٰ خان میں پودوں کی نشوونما، پیداوار کی استعداد، فصل کی صحت اور جدید زرعی طریقوں کے استعمال کا معائنہ کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں