جامکے چٹھہ :نادرا کاؤنٹر قائم‘ شناختی دستاویزات کی سہولت فراہم

جامکے چٹھہ :نادرا کاؤنٹر قائم‘ شناختی دستاویزات کی سہولت فراہم

حکومت عوام بنیادی سہولیات دہلیز پر فراہم کر رہی:بلال تارڑ ،عدنان چٹھہ کا خطاب

جامکے چٹھہ(نامہ نگار )جامکے چٹھہ میں نادرا کاؤنٹر کا افتتاح، عوام کو شناختی دستاویزات کی سہولت مل گئی۔مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے بلال فاروق تارڑ اور ایم پی اے عدنان افضل چٹھہ نے جامکے چٹھہ میں نادرا کاؤنٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر مقامی معززین، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلال فاروق تارڑ اور عدنان افضل چٹھہ نے کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ جامکے چٹھہ میں نادرا کاؤنٹر کے قیام سے یونین کونسل جامکے چٹھہ اور گردونواح کے ہزاروں شہریوں کو شناختی کارڈ، فارم ب اور دیگر نادرا دستاویزات بنوانے کی سہولت مقامی سطح پر میسر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل شہریوں کو شناختی دستاویزات کے حصول کیلئے دور دراز شہروں کا رخ کرنا پڑتا تھا جس سے انہیں وقت اور اخراجات دونوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا، تاہم اب نادرا کاؤنٹر کے قیام سے عوام کو بڑی آسانی فراہم ہوگی۔انہوں نے جامکے چٹھہ کی عوام کے لئے جلد سوئی گیس کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کروائی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں