نوشہرہ :میٹر سے گیس اخراج کے با عث آگ بھڑک اٹھی
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )نواحی گاؤں متہ ورکاں میں گرائنڈر کے سپارک سے گیس میٹر کو آگ لگ گئی میٹر سے گیس لیکج ہو رہی تھی جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی،
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، واقعہ میں بجلی کے تار اور میٹر جل گئے اور گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچا ، ریسکیو کی ٹیم کی احتیاطی تدابیر کی بدولت زیادہ نقصان نہیں ہوا ، سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کی ٹیم گوجرانوالہ سے 3 گھنٹے کے بعد موقع پر پہنچی اور گیس لائن کو منقطع کیا کیونکہ نوشہرہ ورکاں میں سوئی گیس کمپنی کا کوئی دفتر نہیں ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نوشہرہ ورکاں میں سوئی ناردرن گیس کا دفتر قائم کیا جائے تاکہ ہنگامی صورتحال میں بروقت کارروائی ممکن ہو سکے ۔