نوجوان نے گھریلو جھگڑے پر نہر میں چھلانگ لگادی
سمبڑیال(سٹی رپورٹر)نوجوان نے گھریلو جھگڑے پر سمبڑیال نہر میں چھلانگ لگادی ۔
گوجرانوالہ کا رہائشی 26 سالہ مزمل ولد بشیر گھریلو لڑائی کی وجہ سے نہر میں کودگیا جسکی تلاش جاری ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور ریسکیو ٹیم کو نوجوان کی تلاش کیلئے کارروائی کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔