ایم ڈی واسا کا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ‘ معیار اور رفتار تیز کرنے کی ہدایت

 ایم ڈی واسا کا ترقیاتی منصوبوں کا  دورہ‘ معیار اور رفتار تیز کرنے کی ہدایت

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) ایم ڈی واسا شبیر حسین بٹ نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کرتے ہوئے کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیا۔

 انہوں نے یونین کونسل کے مختلف علاقوں میں جاری پی ڈی پی اسکیم کا معائنہ کیا اور منصوبے پر ہونے والے کام کی رفتار اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کام مقررہ وقت میں اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔بعد ازاں ایم ڈی واسا نے رتہ جھال میں زیر تعمیر ڈسپوزل اسٹیشن کا بھی دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا، تاہم مزید بہتری کیلئے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں