لدھیوالہ وڑائچ:منشیات فروش گرفتار‘1 کلو سے زائد چرس برآمد
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار) تھانہ لدھیوالہ پولیس نے حافظ آباد روڈ پر قاضی کوٹ کے قریب ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے 1380گرام چرس برآمد کر لی ہے ۔دوران گشت، پولیس نے ایک مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی۔
تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے تقریباً ایک کلو 380گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔